شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں ’ہیر خاور قریشی‘ کامرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حنا آفریدی نے گزشتہ روز ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران میک اپ نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔
یہ پڑھیں: حنا آفریدی نے بچپن کی خوبصورت یاد تازہ کردی
انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ مین ٹنٹ اور کاجل کا استعمال کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں میک اپ نہیں کرتی اور اگر کبھی کر بھی لوں تو بہت ہی ہلکا ہوتا ہے۔
انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری امی نے بھی مجھے کبھی میک اپ نہیں کرنے دیا اور جب میں نے کیمرے کے لیے میک اپ کرنے کی کوشش کی تو مجھ پر میک اپ بالکل اچھا نہیں لگا، کچھ لوگوں کی جلد پر میک اپ اچھا نہیں لگتا اور میں انہی میں سے ایک ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکیاں جتنا کم میک اپ کریں اتنی ہی زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


