شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی نے بچپن کی خوبصورت یاد تازہ کردی۔
پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی کاسٹ حنا آفریدی، زاہد احمد نے شرکت کی اور اس دوران اپنے بچپن کی یادیں شیئر کریں۔
حنا آفریدی نے بتایا کہ میرے والد بینکر تھے اور جب ان کی چھٹی ہوتی تھی تو وہ کھانا بناتے تھے کبھی مٹن کڑاہی بناتے تو کبھی کوئی اچھی ڈش بنالی۔
انہوں نے کہا کہ والدہ صبح حلوہ پوری بناتی تھیں اور والد شام کو کھانا بناتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ والد کام کے دوران کچن بہت پھیلاتے تھے اور گرم مصالحہ کچھ زیادہ ہی ڈالتے تھے جس سے کھانے میں اکثر مرچ زیادہ ہوجاتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فروٹ کھانا پسند ہے، سیٹ پر بھی اکثر پھل ہی کھاتی رہتی ہوں۔
یہ پڑھیں: ’مرزا کی ہیر‘ میں اداکاری کا تجربہ کیسا رہا؟ علی رضا اور حنا آفریدی نے بتا دیا
حنا آفریدی نے کہا کہ میں خاندان میں بھی سب سے چھوٹی ہوں تو سب میرا خیال رکھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ میں اب بھی 14 سے 15 سال کی ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ میرے بچپن کی یاد بارش ہے جو میں گھر کے لان میں اکیلا انجوائے کرتا تھا، میرے تین بھائی ہیں سب سے بڑا بھائی سے تو نہیں لیکن بیچ والے سے اب دوستی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حنا آفریدی اور علی رضا ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ زاہد احمد منفی کردار میں موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


