شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر کے ساتھ مہندی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیمور کے نام کی مہندی لگادی۔‘
اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ تیمور اکبر سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔
حنا آفریدی کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہیں، مایا علی نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔
چند روز قبل اداکارہ نے ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں ان کا میک اپ ان کے بھائی شعیب خان نے کیا جو مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
اداکارہ اور ان کے دوستوں کو ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کرتے اور ہلہ گلا کرتے بھی دیکھا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


