جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

حنا آفریدی اور تیمور اکبر کے نکاح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر کے نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا آفریدی نے نکاح کے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں انہیں نے سفید رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیا۔

اداکارہ کے شوہر تیمور اکبر نے بھی سفید کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

حنا آفریدی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’قبول ہے‘ لکھا اور بتایا کہ ان کا خوبصورت جوڑا بھائی شعیب خان نے ڈیزائن کیا ہے۔

اداکارہ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبا دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر کے ساتھ مہندی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیمور کے نام کی مہندی لگادی۔‘

اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ تیمور اکبر سیاہ لباس کا انتخاب کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں