شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے سیٹ پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کردیا ہے۔
حنا الطاف نے اپنے کیریئر کا آغاز لڑکپن میں ہی کردیا تھا، وہ شروع میں وی جے تھیں لیکن بعد میں انہوں نے اداکاری کا رخ کرلیا اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ کئی بڑے ڈراموں میں نظر آ چکی ہیں۔ وہ بہت بے باک اور نڈر ہیں اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر بہادری کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ حمایت اور داد کی مستحق ہیں۔
اداکارہ اپنے ایک اور ڈرامے پر کام کر رہی ہیں جہاں انہیں ایک انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حنا الطاف نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ اس ہراساں کیے جانے والے رویے کی جانب مبذول کروائی ہے جس کا سامنا خواتین کو کام کے دوران کرنا پڑتا ہے۔
حنا نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ سیٹ پر موجود ایک شخص نے انہیں شدید غیر آرام دہ محسوس کرایا یہ کوئی محفوظ صورتحال نہیں تھی اور جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی وہ فوراَ سمجھ گئیں، انہوں نے خود کو اس صورتحال سے نکالا اور اس رویے کی رپورٹ پروڈکشن ہاؤس کو کر دی۔
یہ پڑھیں: حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین حنا کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کی حمایت کررہے ہیں۔
ایک شخص نے لکھا کہ اسے بے نقاب کریں اور شرمندہ کریں، آپ بہت بہادر ہیں۔ ایک اور نے کہا کہ خواتین کو ہمیشہ اس سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ عورت ہونا عذاب بنا دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



