تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارائیں انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ڈراموں سے متعلق مداحوں کو گاہے بگاہے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

بعض اوقات اداکارائیں اپنے بچپن کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی معروف اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فراخ اور سیاہ رنگ کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں اور مسکرا رہی ہیں۔

آپ یقیناً نہیں پہچان سکے ہوں گے کہ یہ کونسی کی اداکارہ ہیں۔

چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارہ ان دنوں ایک ٹی وی شو میں شوہر کے ساتھ میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

یہ معروف اداکار آغا علی کی اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف ہیں۔

اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کورونا کے دنوں میں سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -