تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’ہماری ننھی شہزادی کو سب خوش آمدید کہیں‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف بھتیجی کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں، انہوں نے نومولود کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر حنا الطاف نے اپنی نومولود بھتیجی کی تصویر شیئر کی جس کو وہ گود میں لے کر کھڑی ہوئیں تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے بھائی کے گھر رحمت آئی ہے، ہمارے خاندان میں شامل ہونے والی ننھی شہزادی کو آپ سب خوش آمدید کہیں‘۔

حنا الطاف کے تصویر شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے اُن کو بھیتجی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ’پھپھو‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

عرفاہیم نامی صارف نے لکھا کہ ’پھپھو بہت بہت مبارک ہو‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

ایک گھنٹے میں اس تصویر کو 90 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ متعدد صارفین نے کمنٹس کے ذریعے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ حنا الطاف نے کچھ عرصے قبل لاک ڈاؤن کے دوران اداکار آغا علی سے شادی کرلی تھی، شادی نہایت سادگی سے انجام پائی جس میں دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -