شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا چوہدری کا کہنا ہے کہ ’جنٹل پیرنٹنگ‘ کا طریقہ بہت مشکل ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حنا چوہدری، فضیلہ قاضی اور شرمین علی نے شرکت کی اور اس دوران جنٹل پیرنٹنگ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
حنا چوہدری نے کہا کہ میں والدہ سے بات کررہی تھی تو انہوں نے بیٹی سے متعلق بتایا تو میں نے ان سے کہا کہ یہ ہماری والی جنریشن نہیں ہے، میں نے کبھی آپ سے ایسا کہا ہے کہ آپ غصے میں بات کررہی ہیں پیار سے کہیں گی تو مانوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میری ساڑھے تین سال کی بیٹی یہ کہتی ہے کہ آپ نے غصے میں کہا ہے پیار سے بولیں۔
انہوں نے بتایا کہ والدین جب ہم پر غصہ کرتے تھے تو ہم مان جاتے تھے لیکن آج کی جنریشن مختلف ہے اور ان کی پرورش آسان نہیں ہے۔
شرمین علی نے کہا کہ ہمارے بچے سکھا رہے ہیں جنٹل پیرنٹنگ کیونکہ ہم نے تو والدین کو ایسا نہیں دیکھا ہے، بہت جلدی یہ بھی ثابت ہوجائے گا کہ جنٹل پیرنٹنگ اچھی چیز نہیں ہے اور اس کے نقصانات بہت ہیں۔
یہ پڑھیں: حنا چوہدری نے بیٹی کے اسکول جانے کی تصاویر شیئر کردیں
فضیلہ قاضی نے کہا کہ شوہر قیصر ہمیشہ کہتے ہیں کہ بچوں کے پیچھے نہ بھاگو، مٹی کھا رہے ہیں کھانے دو، ایک دو مرتبہ کھائیں گے پھر خود ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


