اشتہار

حنا جاوید کیس: مرکزی ملزم کا مقتولہ سے زیادتی اور گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (16 اکتوبر 2026): حنا جاوید قتل کیس میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا تعین کر دیا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے حنا جاوید قتل کیس میں نامزد ملزم گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ ملزم ذیشان کی جلد کے ذرات مقتولہ کے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن میں پائے گئے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان سے 4 مرتبہ سے زائد تفتیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ملزم ذیشان دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے، اس نے مقتولہ سے جنسی زیادتی کی اور بیڈ کی چادر سے گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا، کسی کے دباؤ سے کسی بے گناہ کو مرکزی ملزم نہیں ٹھہرا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: حنا جاوید قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

مقتولہ حنا جاوید کے ورثا نے نئی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ حنا جاوید کے ورثا نے قتل کے شواہد سے چھیڑ چھاڑ کا بھی الزام عائد کیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے لاہور روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔ مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں