اشتہار

حنا جاوید قتل کیس میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(9 اکتوبر 2026): راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں اپارٹمنٹ کے اندر تشدد کے بعد قتل ہونے والی حنا جاوید قتل کیس میں اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد اس ہولناک واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب کرائم اینڈ کرائم ڈائریکٹوریٹ (سی سی ڈی) سہیل ظفر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طور پر راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سب سے پہلے جائے وقوعہ یعنی لال کرتی کے اس اپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں حنا جاوید کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔

حنا جاوید قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

دورے کے دوران خصوصی ٹیم نے پوسٹ مارٹم رپورٹ، قتل میں استعمال ہونے والے آلہ قتل اور موقع واردات سے ملنے والے تمام اہم شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ان پر سوالات اٹھائے۔

اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کی جانے والی تمام فون کالز کے ریکارڈز اور مقدمے میں نامزد ملزمان سے متعلق بھی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی اس تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقتولہ حنا جاوید کے شوہر اور اس مقدمے میں شریک مرکزی ملزم سے آمنے سامنے بٹھا کر طویل تفتیش کی اور مختلف پہلوؤں پر سوالات کئے۔

یاد رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا یہ مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا، اور اب اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد اس کیس کے تمام حقائق جلد سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں