تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’مریم نواز آپ کے منہ میں خاک‘ حنا خواجہ برس پڑیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے حالیہ بیان پر برس پڑیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے آج تک کبھی یہ نہیں چاہا کہ میں کسی کے بارے میں یا کسی کے لیے سخت الفاظ استعمال کروں۔‘

انہوں نے کہا کہ لیکن مریم نواز صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں ’آپ کے منہ میں خاک۔‘

حنا خواجہ نے کہا کہ ’اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ حفاظت کرے ہماری پاک افواج کی اور ان لیڈروں کی جو محب وطن ہیں، یہ ایک پاکستانی کی دلی دعا ہے، آمین۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ تیار ہو جاؤ اور سیٹ بیلٹ باندھ لو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ڈر ہے اقتدار چلا گیا تو چوری کے جو تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں وہ کھل جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -