تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

زلمے خلیل زاد کے بیانات پر حنا ربانی کھر نے ردعمل دے دیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور خارجہ حناربانی کھر نے افغانستان کیلیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان کے اندرونی معاملات پر حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زلمے خلیل زاد کی باتوں کا اُن کو جواب نہیں دیں گے، وہ تو اپنا ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کر سکے۔

9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا جب جلاؤ گھیراؤ اور حملے ہوئے تو فورسز کا ردعمل کیا تھا، سکیورٹی فورسز نے ضبط کا مظاہرہ کیا تاکہ جانی نقصان نہ ہو، کیا دنیا میں کوئی ایسی ریاست ہے جو جلاؤ گھیراؤ کا جواب نہ دے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کیپٹل ہل پر حملے کا کس طرح سے جواب دیا گیا سب نے دیکھا، ایسی مثال نہیں کہ کوئی بھی شہرت کا فائدہ اٹھا کر ملک کو جلانا شروع کر دے، تمام ممالک کو پاکستان میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ پر تشویش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور ہم تمام حقوق پر یقین رکھتے ہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کوئی نہیں چاہتا، کوئی نہیں چاہتا کہ سیاست کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو بخشا جائے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ کریں گے، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -