اسلام آباد : وزیرمملکت حنا ربانی کھر افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کے مشن پر کابل جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کے مشن پر حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد منگل کو افغانستان جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد افغان وزیر خارجہ اوروزیراعظم سے ملاقات کرےگا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیرمملکت حنا ربانی کھر29 نومبر کو وفد کے ہمراہ کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر کابل میں افغان عبوری حکومت سے سیاسی مذاکرات کریں گی، اس دوران تعلیم، تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال ہوگا۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر مملکت افغان امن سےپاکستان کےمسلسل عزم اورحمایت کابھی اعادہ کریں گی۔