اشتہار

جیکب آباد: شادی کے دن 19 سالہ ہندو لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: شادی کے دن 19 سالہ ہندو لڑکی امرتا سنگھ کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں شادی کے روز 19 سالہ ہندو لڑکی امرتا سنگھ کے مبینہ اغوا کی واردات پیش آئی ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا مبینہ اغوا کی یہ واردات قائد اعظم روڈ کے قریب پیش آئی۔ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب 19 سالہ امرتا سنگھ کی آج ہی کے دن شادی طے تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ مبینہ طور پر مغوی لڑکی کے والد انیل سنگھ کی مدعیت میں سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

والد انیل سنگھ نے بتایا نیتن کمار نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ان کی بیٹی کو اغوا کیا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نیتن کمار کے علاوہ مکیش کمار، راجیش کمار اور روشن لعل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کی بازیابی اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں