تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

مندر کا تنازع، ہندو انتہاء پسندوں کا مسلمان خاتون صحافی پر تشدد، تصویر وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندو انتہاء پسندوں نے کوریج کرنے والی مسلمان خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر شروع ہونے والے ہنگامے کی کوریج کے لیے جانے والی خاتون صحافی سجیلا عبدالرحمان کی روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مندر میں دو خواتین کے داخلے کے بعد ہندو انتہاء پسندوں نے پُرتشدد مظاہرے کیے اور املاک کو نقصان پہنچایا اسی دوران انہوں نے خاتون صحافی کو بھی نہ بخشا۔

انتہاء پسندوں کے اصل چہرہ دکھانے کے لیے رپوٹنگ کے لیے جانے والی خاتون صحافی کو انتہا پسندوں نے اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

مسلمان خاتون صحافی پر تشدد کی بات کو بھارتی میڈیا نے دبانے کی کوشش کی مگر اُن کی کیمرہ اٹھائے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقامی میڈیا نے واقعے پر تبصرہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گائے چوری کا الزام، ایک اور مسلمان مشتعل ہندوؤں کے ہاتھوں قتل

سجیلا کا کہنا تھا کہ ’کوریج کے دوران اُن کی کمر پر کسی نے زور سے لات ماری جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا البتہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں آخر تک نبھاتی رہیں‘۔

خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی تکلیف کی وجہ سے نہیں روئی بلکہ کسی نے میری مدد نہیں کی، میں نے لوگوں سے بہت التجا کی کہ وہ مجھے بچا لیں مگر انتہاء پسندوں کے خوف سے کوئی آگے نہ بڑھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

سجیلا کا کہنا تھا کہ مجھے بس اس بات کا خوف تھا کہیں یہ لوگ میرا کیمرہ نہ توڑ دیں اگر ایسا ہوتا تو میری ساری محنت ضائع ہوجاتی، اس لیے میں نے ہر صورت کیمرے کو بچانے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -