ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سندھ میں ہندو نوجوان کی بکری سے شادی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر ڈگری میں ہندو نوجوان نے بکری سے شادی کرکے 7 پھیرے لے لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بکری سے شادی کا واقعہ سندھ کے شہر ڈگری میں پیش آیا، نوجوان کی بکری سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بھیل برادری کے نوجوان نے ہندو مذہب کے مطابق 7 پھیرے بھی لیے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈگری کے نواحی گاؤں مندرانوالا میں پیش آیا، شادی کے موقع پر نوجوان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کرانے والے بھگت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں