تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت میں اسکول میں کلمہ پڑھنے پر ہندو تنظیموں کا ہنگامہ

کانپور کے اسکول میں بچوں سے کلمہ سنانے کو کہا گیا جس پر کچھ والدین اور ہندو تنظیموں نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔

بھارت جہاں پہلے بے جے پی کی حکومت میں انتہا پسندوں نے اپنے ہندو توا کے نعرے کی تکمیل کیلیے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے اور پورا ملک اس وقت ہندو انتہا پسندی کی لپیٹ میں ہے وہاں کانپور میں ایک اسکول کے خلاف کچھ ہندو انتہا پسند تنظمیوں نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کانپور ایک اسکول میں ہندو بچوں کو کلمہ پڑھنا سکھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول‘ میں بچوں سے مارننگ پریئر کے وقت کلمہ سنانے کو کہا گیا، جس پر کچھ والدین اور ہندو تنظیموں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس کی پولیس میں بھی شکایت درج کرائی گئی ہے کہ اسکول کی طرف سے طلبا پر ایک مذہب کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسکول میں پہنچی تو معلوم چلا کہ اسکول میں کلمہ ہی نہیں بلکہ ہنددؤں اور سکھوں کی دعا بھی سکھائی جاتی ہے۔ اسکول انتظامہ نے کہا کہ یہ ادارہ 2003 میں قائم ہوا تھا اور اس وقت سے یہاں صبح کی اسمبلی میں گایتری منتر، گربانی اور کلمہ پڑھایا جاتا ہے۔

اسکول میں ایک عشرے سے جاری مذہبی رواداری کے اس اقدام پر ہندو انتہا پسندوں کے اعتراض اٹھانے پر اسکول کی پرنسپل سُمیت مکھیجا نے کہا ہے کہ اس تنازع کے بعد اب انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صبح کی اسمبلی میں اب صرف قومی ترانہ ہی گایا جائے گا۔

پرنسپل مکھیجا نے کہا "اس اسکول میں برسوں سے یہی روایت رہی ہے۔ اسکول کی ڈائری میں ہندومت، سکھ مت، عیسائیت، اسلام سمیت تمام اہم مذاہب سے متعلق چھند اور آیات لکھی گئی ہیں، جن کا مقصد تمام مذاہب کو یکساں احترام دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -