site
stats
انٹرٹینمںٹ

ہندو سینا نے استاد غلام علی کی فلم کا میوزک لانچ روکنے کی دھمکی دے دی

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسندتنظیم ہندوسینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کا پروگرام درہم برہم کرنے کی پھر دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈ غزل گلوکار استاد غلام علی کی فلم کے میوزک لانچ کی تقریب روکنے کی دھمکی دی ہے۔

ہندوسینا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں غلام علی کی فلم کا میوزک لانچ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بھارتی فلم گھر واپسی میں غلام علی نے گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جو ہندو سینا کو کھَل رہا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاس کا کہنا ہے کہ ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے تقریب روکنے کی دھمکی اس لئے دی ہے کہ غلام علی کو فلم میں کاسٹ کیاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دو مرتبہ ایسی ہی تقریب کو شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top