بھارتی یاتریوں کی پاکستان آمد پردہشت گرد عناصرسرگرم ہوسکتے ہیں: صدیق الفاروق -
The news is by your side.

Advertisement

بھارتی یاتریوں کی پاکستان آمد پردہشت گرد عناصرسرگرم ہوسکتے ہیں: صدیق الفاروق

لاہور: چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ مارچ میں ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے انتظامات اورسکیورٹی معاملات پرخدشات ہیں، مختلف اداروں سے فول پروف سکیورٹی مانگ لی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے موقع پرنان اسٹیٹ ایکٹرزسرگرم ہو سکتے ہیں۔

صدیق الفارق نے یہ بھی کہا کہ بھارت اورپاکستان جب بھی قریب آتے ہیں، سکیورٹی خدشات جنم لیتے ہیں، نان اسٹیٹ ایکٹر کون ہیں سب جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی حکومتی سطح پرانڈرسٹینڈنگ مثالی ہے، ہندو یاتریوں کی آمد پرمختلف اداروں سے فول پروف سکیورٹی مانگی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں