تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حرا مانی کے بچوں کا والدہ سے متعلق دلچسپ انکشاف

کراچی: اداکارہ حرا مانی کے بچوں نے والدہ سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

اداکارہ حرا اور مانی نے اپنے بچوں کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس میں اداکارہ کے بچوں نے بھی والدہ کی گھر میں کی جانے والی اداکاری سے متعلق بتایا۔

حرا مانی کے بچوں کا کہنا تھا کہ ’ماما گھر میں ڈراؤنی فلم کے زومبی کی طرح پردے کے پیچھے چھپ جاتی ہیں اور ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہیں۔‘

اداکارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’ماما ساڑھی پہن کر گول گول گھومنا شروع ہوجاتی ہیں۔‘

مانی نے اپنے چھوٹے بیٹے سے متعلق بتایا کہ ’یہ ارطغرل کے مداح ہیں ان کے پاس ڈرامے کی طرح تلواریں موجود ہیں، اداکارہ کے سوال پر چھوٹے بیٹے ابراہیم نے بتایا کہ ارطغرل میں ان کا پسندیدہ کردار ’بامسی‘ ہے۔

حرامانی نے بتایا کہ ’کالج کے دنوں میں مانی سے متعلق ان کے سب سے چھوٹے بھائی شاہ جمال کو پتا چلا تھا، ہم چاٹ کھا رہے تھے میں نے بھائی سے کہا کہ اس بارے میں کسی کو نہیں بتانا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا مزمل ٹک ٹاک کے بہت خلاف ہے، جب میں نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تو اس نے رونا شروع کردیا اور مجھ سے کہا کہ اب آپ ٹک ٹاک بنائیں گی پھر میں کچھ دنوں کے لیے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -