تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یہ کس مشہور اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز شخصیات کی جانب سے اکثر اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک معروف اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً پہچان نہیں سکیں گے۔

تصویر میں ننھی سی مسکراتی ہوئی بچی کوئی اور نہیں بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "وہ پاگل سی” میں سارہ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان ہیں۔

حرا خان نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پیغام بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ "آپ کے ساتھ لڑنے سے لے کر آپ کے کمپیوٹر کے استعمال سے لے کر آپ کے لباس کے انتخاب تک ہم ابھی تک اتنے بڑے نہیں ہوئے ہیں کہ آپ ہمارے لیے روزانہ مثالیں قائم کررہے ہیں-

انہوں نے لکھا کہ "ہمارے خاندان کا ستون ہیں آپ کا شکریہ۔

حرا خان نے مزید لکھا کہ "جب میں اس قسم کے مردوں کے بارے میں بات کرتی ہوں جس کی اس دنیا کو ضرورت ہے تو آپ ان میں سرفہرست ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بھائی کو دعا دی کہ "اللہ آپ کو دنیا اور آخرت کی ہر بھلائی عطا فرمائے اور آپ اپنی مہربانی، توجہ اور محنت سے دنیا کو چمکاتے اور سنبھالتے رہیں۔

انہوں نے بھائی سے کہا کہ "میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور یاد کرتی ہوں جلد واپس آجائیں تاکہ ہم کھابے کھا سکیں۔”

Comments

- Advertisement -