اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے مداح کی رائے درست قرار دے دی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ کے گلاسز لگائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ تو بالکل ’میرے ہمسفر‘ کی رومی لگ رہی ہیں۔
مداح کو جواب دیتے ہوئے حرا خان نے لکھا کہ ’مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حرا خان ’رومی‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں فرحان سعید (حمزہ) اور ہانیہ عامر (ہالا) شامل ہیں۔
حرا خان ڈرامے میں حمزہ کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں جو ان کی بیوی یعنی ہالا کے خلاف ہوتی ہے۔
میرے ہمسفر کی 33ویں قسط جمعرات کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔