تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مانی نے ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کا راز بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی مانی (ثاقب سلیم) نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی اداکارہ حرا مانی اور مانی کی شادی کو 14 سال مکمل ہو گئے ہیں، آج یہ جوڑا اپنی شادی کی سالگرہ منا رہا ہے۔

حرا مانی اور سلمان شیخ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشنز لکھے گئے ہیں۔

حرامانی نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ دو دوست ایک ہی کپ میں چائی پئیں گے۔‘

دوسری جانب مانی نے حرا کے ہمراہ متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا، پتا نہیں لوگ کیوں اچھی شادی زندگی گزارنے کے فلسفے کو بھول رہے ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ حرا مانی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ہارون شاہد، منیب بٹ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -