The news is by your side.

Advertisement

’انسان محبت کے بغیر جی سکتا ہے، پیسے کے بنا نہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نیا ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی دوسری جھلک جاری کردی گئی۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کو سگ سگما پلس کے بینر تلے بنایا گیا ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی رضا اسامہ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری سیما مناف ہیں۔

ڈرامے میں حرا مانی، منیب بٹ، عائزہ اعوان اور نور الحسن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور الحسن اور عائزہ اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، عائزہ کہتی ہیں کہ انسان محبت کے بنا تو جی سکتا ہے پیسے اور آسائشوں کے بنا نہیں، لڑکی مجھ جیسی خوبصورت اور حسین ہو تو محبت تو مل ہی جاتی ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ آپ نے کبھی سوچا بھی تھا کہ آپ کو اتنی پیاری بیوی مل جائے گی؟

اس پر ان کے شوہر نور الحسن کہتے ہیں کہ ’چاہتا تو میں بھی یہی تھا لیکن اب سوچتا ہوں کہ کاش تم منتہا (حرا مانی) کی طرح تھوڑی سمجھدار بھی ہوتیں۔

گزشتہ دنوں یہ نہ تھی ہماری قسمت کی پہلی جھلک میں دکھایا گیا تھا کہ نور الحسن اور عائزہ اعوان شادی کے بعد گھر میں آرہے ہوتے ہیں تو ان کی بہنیں دروازہ روک کر ایک لاکھ روپے نیک کا مطالبہ کرتی ہیں۔

نور الحسن اپنی بہنوں کو ایک لاکھ روپے دے دیتے ہیں یہ دیکھ کر منیب بٹ کا منہ بن جاتا ہے۔

نور الحسن کی بہنوں کی جانب سے منیب بٹ کا راستہ بھی روکا جاتا ہے جس پر وہ غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا ہے کیوں راستہ روکا ہے؟ فضول بکواس کے لیے وقت نہیں ہے ہٹو یہاں سے اور جانے دو۔

Comments

یہ بھی پڑھیں