تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’زندگی میں پہلی بار اولمپکس دیکھ رہی ہوں، آنسو نہیں رکتے‘

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی مدد آپ کے تحت ہمارے ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کو ہم سب کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔

حرا مانی کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار اولمپکس دیکھ رہی ہوں آنسو نہیں رکتے، یہاں تک پہنچنے میں کتنی محنت لگتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک کے اصل شیر ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت آج یہاں تک پہنچے ہیں اگر ان کو وہ تمام سہولیات مل جائیں جس کے یہ حقدار ہیں تو ہمارا ملک کہاں سے کہاں پپہنچ جائے۔

حرا مانی نے حکومت کو مخاطب کو کرتے ہوئے لکھا کہ ’ذرا سوچیے اس بارے میں بھی ہمارے ملک کے کھیل بہت نرالے ہیں اور کھیلنے والے بہت جنونی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس جنونی اور قابل شخص کا نام ارشد ہے اور یہ ہمارے ملک کا اسٹار ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

Comments

- Advertisement -