پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار مانی کو سب جانتے ہیں سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا۔
اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بلاگرز کو اپنے شوہر کا نام یاد کروایا کہ وہ ’مانی‘ ہیں نہ کہ سلمان شیخ۔
حرا مانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ ’برائے کرم جتنے بھی بلاگرز ہیں جو مہربانی کرکے مانی کا نام مانی لکھا کریں یہ سلمان شیخ نہیں ہیں یہ مانی ہیں صرف مانی۔‘
انہوں نے لکھا کہ یہ مانی ہیں اسی لیے میں حرا مانی ہوں ورنہ میرا نام بھی حرا سلمان شیخ ہوتا لیکن میرا نام حرا مانی ہے کیونکہ مانی مانی ہیں، شکریہ۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا ہم صرف مانی کو اسی نام سے جانتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”یہ نہ تھی ہماری قسمت“ میں منتہا کا کردار نبھایا جسے ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ”میرے پاس تم ہو“ اور ”دو بول“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔