تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’میں جیسی ہوں اچھی ہوں‘ معروف اداکارہ کی تصاویر کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

حرا مانی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور چہرے پر گلاسز اور ماسک لگایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جیسی ہوں اچھی ہوں۔‘

حرا مانی کی تصاویر پر ساتھی اداکارہ زارا نور عباس، رابعہ بٹ، اریبہ حبیب اور صبا فیصل نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’دو بول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان دنوں اداکارہ ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، نور الحسن، عائزہ اعوان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -