تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حرا مانی کی افغان مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ترکی میں افغان خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ترکی میں ایک افغان خاتون مداح سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان خاتون نے اداکارہ سے مل کر اپنی محبت کا اظہار کیا تو حرا مانی نے انہیں گلے سے لگا لیا۔

حرا مانی نے افغان مداح سے مل کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بھئی، افغانستان میں بھی پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی ترکی کے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ میں سارہ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، سنبل اقبال، مرینہ خان، حسان نیازی، شائستہ جبیں ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -