اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منیب بٹ (ایان) اور حرا مانی (منتہا) کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں منیب بٹ (ایان)، عائزہ اعوان (علیشبہ)، حرا مانی (منتہا) اور نور الحسن (یاسر) کا کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ روز 23ویں قسط نشر کی گئی جس میں منتہا اپنے شوہر ایان سے کہتی ہیں کہ عجیب تو میں ہوں جو ان حالات میں بھی آپ سے پیار کربیٹھی ہوں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایان منتہا سے کہتے ہیں کہ اتنا صبر تم میں کہاں سے آجاتا ہے اس پر منتہا کہتی ہیں کہ جب اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں نہ آپ تو وہ آپ کے دل میں صبر خود ڈال دیتے ہیں۔
ایان کہتے ہیں کہ مجھے کاروبار میں نقصان ہوا، میں نے تمہاری اتنی بڑی رقم گنوا دی ہے اور تم مجھ پر غصہ ہونے کے بجائے مجھے سمجھا رہی ہو، تم بھی عجیب ہو۔
منتہا کہتی ہیں کہ ہاں عجیب تو میں ہوں ان حالات میں بھی آپ سے پیار کربیٹھی ہوں۔
ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔