اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

حرا مانی نے ’ساڑھی‘ پر ’ٹی شرٹ‘ پہننے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننے کی دلچسپ وجہ بتادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں ’منتہا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا مانی نے شو میں سرمئی رنگ کی ساڑھی پر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہننے پر گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل حرا نے بتایا تھا کہ ڈیزائنر نے مجھے صبح ساڑھی بھیجی تو بلاؤز کی فٹنگ ٹھیک نہیں لگی جس کے بعد نے اپنے نائٹ ڈریس کی ٹی شرٹ پر ہی ساڑھی پہن لی۔

تاہم اب اس حوالے سے مانی نے بتایا کہ ’وہ ٹی شرٹ حرا کی نہیں تھی بلکہ ان کی جم کی ٹی شرٹ تھی جسے حرا نے ساڑھی پر پہنا ہے۔‘

حرا مانی کا کہنا تھا کہ ’ٹی شرٹ مانی کی پرانی تھی جب مانی بہت دبلے تھے اور اب یہ شرٹ غربت کی شرٹ ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، عائزہ اعوان، نور الحسن ودیگر شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں