تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معروف اداکارہ نے والدین کی یادگار تصویر شیئر کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنے والدین کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدین کی یادگار تصویر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے والدین کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امی اور ابو۔‘

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک گانے کے چند بول لکھتے ہوئے کہا کہ ’آسمان کو زمین، یہ ضروری نہیں، جا ملے، عشق سچا وہی جس کو ملتی نہیں منزلیں۔‘

انہوں نے دو گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے والدین کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ میں سارہ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ڈرامے میں ان کے ہمراہ سمیع خان، سنبل اقبال ودیگر نمایاں ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سمیع خان، حرا مانی اور سنبل اقبال کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں سمیع خان اور حرا مانی (سارہ) میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ہاں اولاد نہ ہونے کے سبب حرا اپنے شوہر کی دوسری شادی اپنی دوست سنبل اقبال (فروہ) سے کروادیتی ہیں۔

جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوجاتا ہے اور فروہ اپنی دوست سارہ کے ہی خلاف ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -