تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اداکارہ حرا مانی کا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان

کراچی: شوبز کے دیگر فنکاروں کے بعد حرا مانی بھی اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے والی ہیں اور ان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں، جس سے ان کے مداح باآسانی اداکارہ کی تمام سرگرمیوں کو جان سکیں گے۔

اگرچہ اداکارہ کا چینل ابھی تک تیار نہیں ہے تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ بات شیئر کی ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم فی الحال یوٹیوب چینل پر کام کررہے ہیں۔

حرا نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں اور میری ٹیم کے ممبر ابھی بھی میرے یوٹیوب چینل پر کام کررہے ہیں۔

Hira ManiSalman Saqib Sheikh YouTube Husband Meray Paas Tum Ho

واضح رہے کہ حرا مانی پاکستان کی ایک بہترین اداکارہ کے طور پر ابھری ہیں، ان کے مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو اور دو بول میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور عائشہ عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا تھا۔

پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل کا بنایا جانا مداحوں کو اپنی جانب کتنا راغب کرسکتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Comments

- Advertisement -