بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’کریم چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی‘: حرا سومرو نے دلچسپ قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا سومرو نے ڈپریشن کا شکار ہونے کے بعد مارٹ سے کریم چوری کرنے اور پکڑے جانے کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حرا سومرو نے پوڈکاسٹ میں اپنے خیالات، کیریئر کے اہداف اور ایک عجیب واقعہ شیئر کیا جس میں انہوں نے چوری کی تھی۔

حرا سومرو نے کہا کہ میں نے ایک دفعہ اُس بڑے مارٹ سے چوری کرنے کی کوشش کی تھی جہاں سے روز مرہ کی چیزیں خریدتی ہوں اور وہاں کا عملہ بھی مجھے جانتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اُن دنوں ڈپریشن کا شکار تھی تو سوچا جو سامان خرید کر لے جاتی ہوں آج اسے چوری کرنے کی کوشش کرتی ہوں، میں نے ایک کریم چوری کرنے کی کوشش کی تھی جس کی قیمت بہت زیادہ نہیں تھی۔

پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ میں اناری ہوں لہٰذا کریم اٹھا کر بیگ میں ڈال دی لیکن بعد میں پکڑی گئی، پکڑے جانے کے باوجود مطمئن تھی اور کوئی پریشانی محسوس نہیں ہو رہی تھی۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نے کریم چوری کرنے سے قبل سوچا تھا کہ اگر پکڑی گئی تو بتا دوں گی کہ میں تو صرف لطف اندوز یا کچھ نیا کرنے کیلیے کر رہی تھی، لیکن جب میں نے عملے کو بتایا تو ان کو یقین ہی نہیں آیا۔

’میں نے اُن کو بتایا کہ میں یہاں سے لاکھوں روپے کی شاپنگ کرتی ہوں اس کریم کی قیمت تو دیکھیں، لیکن عملے نے کہا لگتا ہے آپ کو کوئی بیماری ہے۔ مجھے ایک روم میں لے جا کر پوچھ گچھ کی گئی مگر میں مطئمن تھی کیونکہ والد پولیس میں تھے۔‘

حرا سومرو نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد مجھے محسوس ہونا شروع ہوا کہ میرے لیے چوری صرف لطف اندوز ہونے یا کچھ نیا کرنے کیلیے تھی لیکن عملے کو میں چور لگی۔

’میں غصے میں آگئی اور کہا کہ اب میں یہ سامان نہیں لوں گی میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ مگر آہستہ آہستہ مجھے محسوس ہونے لگا کہ نہیں حرا یہ غلط کام ہے۔ 10 ہزار روپے میرے لیے نارمل ہیں لیکن ان کیلیے بڑی رقم ہے۔ بعد میں نے ان سے معافی مانگی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں