ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

کرونا کی تیسری لہر میں شدت، قطر میں تعلیمی ادارے بند

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تمام تعلیمی ادارے اور غیر ہنگامی خدمات کے مراکز بند کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونا شروع کردیا، قطری حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے باعث کنڈر گارٹنز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کےبعد آن لائن تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جاری ہوگا۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اقدام محکمہ صحت کی مشاورت سے اٹھایا ہے تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ قطر نے حال ہی میں کوویڈ 19 معاملات میں اضافے پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں