تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا کے ایٹمی حملے میں‌ تباہ ہونے والے شہر ہیروشیما کی مرمت کا کام جاری

ٹوکیو: چاپان کے شہر ہیروشیما میں قائم امن یادگار کی مرمت و بحالی کا کام جاری رہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کے روز صحافیوں کو ہیروشیما امن یادگار  کا دورہ کرایا جہاں انہیں مرمت و بحالی کے کام پر بریفنگ بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس یادگار کو ایٹم بم ڈوم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ وہ متاثرہ جگہ ہے جہاں 1945 میں امریکا نے ایٹمی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خوفناک تباہی ہوئی تھ۔

رپورٹ کے مطابق ہیرشیما میں قائم امن یادگار کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوا، گنبد کے فولادی فریم پر گہرا بھورا رنگ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقام کی اصل تعمیر 100 برس سے قبل سنہ 1915 میں ہوئی تھی۔

ہیروشیما کے بلدیاتی حکام کے مطابق گنبدر پر رنگ کا انتخاب اُن تصاویر کو دیکھ کر کیا گیا ہے جو امریکی فوج نے ایٹمی حملے کے فوراً بعد کھینیچی تھیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مزدور اینٹوں کو جوڑنے کے لیے چونے والا مسالا استعمال کررہے ہیں، یہ مسالا عمارت کی اصل تعمیر کے دنوں میں عام استعمال کیا جاتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن یادگار کی بحالی و مرمت کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ تیس فیصد کام مارچ کے آخر تک ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے 76 برس قبل 6 اگست 1945 کی صبح 6 بجے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم کرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت جبکہ ہزاروں زخمی و معذور ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -