نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ریتھک روشن گزشتہ رات استنبول کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں بال بال بچ گئے۔ انہوں نے اس بات کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ دی۔
ریتھک روشن میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے بعد اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسپین اور افریقہ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جس کے بعد وہ واپس بھارت جارہے تھے۔ انہیں استنبول کی کنیکٹنگ فلائٹ لینی تھی۔
missed connecting flight at Istanbul n wer stuck at airport next flight ws next day,but took economy n flew out earlier. #Prayers4istanbul
— Hrithik Roshan (@iHrithik) June 28, 2016
استنبول میں انہوں نے اپنی فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ دوسری فلائٹ کے ذریعہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔
اس کے 3 گھنٹے بعد کمال اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ہوگیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Ws helped by d kindest staff at Istanbul arport hours ago. Shocking news. Innocents killed 4 religion.V must stand united against terrorism.
— Hrithik Roshan (@iHrithik) June 29, 2016
ریتھک نے اپنے بچنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
انہوں نے مذہب کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی جبکہ انہوں نے ایئرپورٹ کے خوش اخلاق عملہ کی تعریف بھی کی۔