The news is by your side.

Advertisement

کورونا وائرس؛ سلطنت عمان کے سلطان کا بڑا اعلان

مسقط: سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 10 ملین عمانی ریال عطیہ کر دیے۔

عمان ٹی وی کے مطابق سلطان ھیثم بن طارق نے سلطنت میں مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 10 ملین عمانی ریال سے مالی معانت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 ملین ریال کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی مد میں خرچ ہوں گے۔

سلطان ھیثم بن طارق سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی کے سربراہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے ملاقات کی جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دکانداروں کےلیے عمانی حکومت کا بڑا اعلان

خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

سلطنت عمان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پہلے کئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں، جس کے تحت عوامی تفریحی مقامات،، اور اجتماع میں جانے پر پابندی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 55 سے تجاوز کرچکی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں