تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تاریخی فیصلہ: سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی

چیف جسٹس گلزار احمد کا تاریخی اقدام، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ ‏کاجج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک سے زائد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جسٹس ‏عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ‏جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کوجسٹس مشیرعالم کی نشست پرتعینات کیا جائے گا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سپریم کورٹ ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -