منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ملک میں تاریخی اقدام، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں پہلی بار دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم ہوگئے، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل 5اکتوبر2020 سے شروع ہوگا، حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے معاہدہ کی رو سے مدارس رجسٹرڈ ہوں گے، مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت سے منسلک کیا جائے گا۔

اسلام آباد سمیت 133اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں صوبائی رابطہ آفیسرز ہوں گے۔ جبکہ پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں بھی صوبائی رابطہ آفیسرز رہیں گے۔

- Advertisement -

تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، رجسٹرڈ ہوئے بغیر کام نہیں کر سکیں گے: شفقت محمود

ذرایع کے مطابق صوبوں بشمول آزاد کشمیروجی بی میں ضلعی سطح پر افسران متعین کردیے گئے۔

پنجاب میں35، سندھ میں 24 دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کیے گئے، اسی طرح خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین ہیں۔ بلوچستان میں25، آزادکشمیر میں9اور گلگت بلتستان میں8مراکز قائم کیے گئے۔

ذرایع نے بتایا کہ درس وتدریس کے ساتھ قیام وطعام والے مدارس کی رجسٹریشن ہوگی۔

پانچوں وفاق کے ساتھ منسلک مدارس کی رجسٹریشن کولازمی قرار دیا گیا ہے۔ مدارس کے مہتمم وناظمین صوبائی یاضلعی دفاتر سے رجسٹریشن فارم وصول کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں