اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کے تحت آئیڈیاز 2026 کی اسپیس لانچ پاکستان میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک دفاعی تعلقات میں ایک اور تاریخی پیشرفت ہوئی۔
دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کے تحت آئیڈیاز 2026 کی اسپیس لانچ پاکستان میں نومبر 2026 میں منعقد کی جائے گی۔
ورلڈ ڈیفنس شو 2026 ریاض میں 8 تا 12 فروری کو منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک اپنی جدید فوجی ٹیکنالوجی اور ہتھیار پیش کریں گے۔
اس شو میں آئیڈیاز کا اسپیس لانچ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں کے عزم کی عکاسی کرے گا۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کا مؤثر کردار پاکستان کے دفاعی وقار کو مزید مستحکم کر رہا ہے اور دفاعی صنعت کی عالمی سطح پر پہچان بڑھا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


