تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ملتان اسٹیڈیم میں بننے والے تاریخی ریکارڈز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 8 جون بروز بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اولیائے کے شہر، ملتان میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سبب بنے گی۔ تین میچز کی یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

سیریز میں دونوں ٹیموں سے سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کی توقع ہےتاہم یہ گراؤنڈ اس سے قبل بھی کئی یادگار کرکٹ میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ 2001 میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 264 رنز سے شکست دی تھی۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی جبکہ مہمان سائیڈ پیر کو بذریعہ اسلام آباد ملتان پہنچے گی۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13 دسمبر 2006 کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

Image

ملتان کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکاہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا، جہاں میزبان سائیڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز پاکستان کے سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں۔ انہوں نے یہاں کھیلی گئی 4 اننگز میں 197 رنز بنائے ۔ اس فہرست میں مقامی ہیرو اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نمبردوسرا ہے، جن کے رنز کی تعداد 178 ہے۔

مارلن سیمیولز سمیت چار بیٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق اور بنگلہ دیش کےشکیب الحسن شامل ہیں۔شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراؤنڈ پر چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بھارت کےفاسٹ باؤلر آر پی سنگھ 40 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں۔

وریندر سہواگ کا 309 اور برائن لارا کا 216:

اگست 2001 سے نومبر 2006 کے دوران ایم سی ایس نے پانچ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔ نتیجہ خیز رہنے والے چار میں سے تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو ایک اور بنگلہ دیش کو دو مرتبہ ٹیسٹ میں شکست دی جبکہ بھارت نے اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے واحد ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور سابقہ بیٹر محمد یوسف 517 ٹیسٹ رنزبناکر ایم سی ایس کے بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ وہ اس وینیو پر تین سنچریاں بنانے والے واحد بیٹربھی ہیں۔

بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیزکے برائن لارا نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب ٹرپل اور ڈبل سنچری اسکور کررکھی ہے۔پاکستان کے دنیش کنیریا اس گراؤنڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ اننگز میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اسٹیڈیم وہاڑی روڈ پرواقع ہے۔فروری 2020 میں اس وینیو نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین میچز کی میزبانی کی تھی، جہاں میزبان ملتان سلطانز نے تینوں میچز میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست سےدوچار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -