site
stats
اے آر وائی خصوصی

ماہ رمضان کے 10 اہم واقعات

ماہ رمضان نہایت فضیلت والا مہینہ ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے عبادات کا موقع ہے بلکہ اس ماہ میں کئی ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کی وجہ سے اس ماہ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی۔

رمضان ہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں تمام آسمانی کتابیں نازل ہوئیں۔

آئیے دیکھتے ہیں رمضان کی کون سی تاریخ کو کیا اہمیت حاصل ہے۔

اٹھارہ رمضان کو حضرت داؤد ؑ پر زبور نازل فرمائی گئی۔

رمضان کی 2 تاریخ کو حضرت موسیٰ ؑ پر توریت نازل ہوئی۔

بارہ  رمضان کو حضرت عیسیٰ ؑ پر انجیل نازل ہوئی۔

دس رمضان کو حضور اکرمﷺ کی سب سے محبوب بیوی اور اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون حضرت خدیجہؓ کی وفات ہوئی۔

سنہ 2 ہجری میں اسلام اور کفار کے درمیان پہلے معرکے غزوہ بدر میں 17 رمضان وہ تاریخ تھی جب اللہ تعالیٰ نے غزوہ بدر میں مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی تھی۔

پندرہ رمضان کو حضرت علیؓ کے صاحبزادے حضرت امام حسنؓ کی ولادت ہوئی۔

اسی ماہ میں فتح مکہ کا عظیم واقع بھی پیش آیا جس نے آگے چل کر دنیا بھر کی تہذیب و تمدن پر نمایاں ترین اثرات مرتب کیے اور اسلامی طرز حکومت کی بنیاد پڑی۔ یہ واقعہ بعض مؤرخین کے مطابق 17 اور بعض کے مطابق 20 رمضان کو پیش آیا۔

انیس رمضان کو آخری خلیفہ راشد اور حضور اکرمﷺ کے داماد حضرت علیؓ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔

دو دن بعد 21 رمضان کو حضرت علیؓ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت پاگئے۔

سترہ رمضان ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کی وفات کا بھی دن ہے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top