تلنگانہ (14 مارچ 2026): لڑکے نے شادی سے انکار پر اپنی منگیتر کو ایچ آئی وی انفیکشن والا انجکشن لگا دیا جس سے لڑکی طبیعت غیر ہوگئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق لرزہ خیز واقعہ ضلع میڈچل ملکاجگری کے علاقے انوجی گوڑا مین پیش آیا۔ ملزم منوہر کو پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
واقعے کا موازنہ تیلگو فلم راجو ویڈز رام بائی کی کہانی سے کیا جا رہا ہے جس میں اسی طرح کا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت کی شادی سے انکار، نرس نے ماں باپ کو موت کی نیند سلا دیا
پولیس کے مطابق منوہر کی چند ہفتے قبل لڑکی سے منگنی ہوئی تھی، تاہم جب منگیتر اور اس کے اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ منوہر اور اس کے خاندان کے کچھ افراد ایچ آئی وی انفیکشن سے متاثر ہیں تو انہوں نے شادی منسوخ کر دی۔
11 مارچ کو منوہر مبینہ طور پر منگیتر کے گھر گیا اور اس پر شادی کیلیے دباؤ ڈالا۔ جب لڑکی نے انکار کیا تو ملزم نے زبردستی اسے ایچ آئی وی انفیکشن والا انجکشن لگایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد لڑکی کو تیز بخار ہوگیا جس پر گھر والے اسے اسپتال لے گئے۔ علاج کے دوران ہی اس نے اپنے والدین کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
اس انکشاف کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس میں شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 14 مارچ کو ملزم منوہر کو گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


