تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

مدافعتی نظام کی مدد سے تیس سالہ خاتون نے’ایچ آئی وی‘ کو شکست دے دی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایچ آئی وی کو شکست دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز سے صحت یاب ہونے والی خاتون دنیا کی دوسری مریض ہیں، جن کے مضبوط مدافعتی نظام کی بدولت اُن کے جسم سے وائرس ختم ہوا۔

عام طور پر ڈاکٹرز ایڈز سے متاثرہ افراد کو اینٹی ریٹرو ادویات پابندی سے کھانے کی ہدایت کرتے ہیں، جس کے ذریعے کئی سو میں سے ایک کا مدافعتی نظام متحرک ہوتا ہے۔

اس جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی تیس سالہ خاتون کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہوں نے ادویات سے زیادہ اپنے مضبوط مدافعتی نظام کی بدولت اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کی تعاون فراہمی کی درخواست قبول کر لی

اس سے قبل گزشتہ برس سانس فرانسسکو سے ہی تعلق رکھنے والے شہری نے بھی مدافعتی نظام کو متحرک اور مضبوط کر کے موذی مرض کو شکست دی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے شریک حیات کی وجہ سے موذی مرض کا شکار ہوئیں تھیں۔

ماہرین نے ان دونوں مریضوں کے شفایاب ہونے کو ایک نئی امید قرار دیا اور بتایاکہ خاتون ایڈز کی سب سے خطرناک قسم ’ ایسپرانزا‘ سے متاثر تھیں، جن کے مدافعتی نظام سے وائرس کو بڑھنے سے روکا اور جسم میں ٹی نامی خلیات پیدا کیے، جس سے وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -