کراچی: اے آروائی فلمز اور دی ویژن فیکٹری کی مشترکہ شاہ کار فلم ’ ہو من جہاں‘ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے۔
موسیقی اوردوستی جیسے منفرد جذبات سے مزین فلم ’ہو من جہاں‘ آج یکم جنوری بروز جمعہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، یورپ، امریکہ اورکینیڈا میں ریلیز کی گئی ہے۔
– فلم مندرجہ ذیل سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے –
پاکستان
متحدہ عرب امارات
یورپ
امریکہ کینیڈا
یہ کہانی یونیورسٹی کے تین دوستوں کی زندگی پرمبنی ہے جو کہ اپنی دنیا آپ تراشنا چاہتے ہیں اوراپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ۔
ہو من جہاں کی عکس بندی کراچی اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔
– کراچی میں ہوا فلم ہو من جہاں کا رنگا رنگ پریمیئر –
فلم کے ڈائریکٹرعاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سوچتا تھا کہ ایک دن ایسی فلم بناؤں گا، حقیقت میں ماضی کے تمام ترتجربات بھی ’ہومن جہاں‘ جیسی فلم بنانے کے لئے ہی کئے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسیقی مجھے ہمیشہ سے اپنی جانب مائل کرتی رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ میں نے بہت سے میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کرنے کا بھی لطف اُٹھایا ہے۔
فلم ہو من جہاں میں زوہیب حسن، عاطف اسلم، زیب النسا بنگش، جمی خان، ٹینا ثانی، ابومحمد، فرید ایاز، اسراراور مائی ڈھائی نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے، فلم کے میوزک پروڈیوسرزمیں فاخرمحمود اوراحتشام ملک شامل ہیں۔