بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

بھارت میں گورنر ہاؤس کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں گورنر ہاؤس (راج بھون) کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب حکام کو گمنام کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس کے اندر بارودی مواد نصب ہے۔

اس کے فوراً بعد بارودی مواد کو تلاش کر کے ناکارہ بنانے کیلیے سرچ آپریشن کیا گیا لیکن حکام کا ماننا ہے کہ کسی نے مذاق کیا ہے۔

نامعلوم شخص نے قومی تحقیقی ایجنسی (این آئی اے) کو فون کر کے بتایا تھا کہ گورنر کی رہائش گاہ کو کسی بھی وقت باردوی مواد کے ذریعے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ بنگلورو پولیس فوری حرکت میں آئی اور الرٹ جاری کیا۔

پولیس نے گورنر ہاؤس کے کونے کونے کی تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا۔ حکام کا ماننا ہے کہ یہ کال شمالی کرناٹک کے بیدر ضلع سے کی گئی تھی۔

کچھ روز قبل اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں حکام کو کرناٹک کے 48 سرکاری اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں