site
stats
کھیل

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہوگا

Pakistan

ڈھاکا: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا ہاکی ٹورنامنٹ کا اہم اورسنسنی خیزمیچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ساڑھے 4 بجے ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں جبکہ بھارت جاپان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

جاپان کے ساتھ میچ ڈار ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے بھارت کے خلاف فتح درکا ہے جبکہ جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی پاکستان کے سپرفور میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس 1982، 1985 اور 1989 میں فاتح رہی تھی جبکہ بھارت 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں 5 بار پاکستان ٹیم فاتح رہی جبکہ ایک مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top