جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مارچ 2026): انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا میگا ایونٹ 15 سے 30 اگست تک ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم 8 سال بعد شرکت کر رہی ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق ہاکی کا عالمی کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان اور بھارت سمیت ہاکی کی بہترین ٹیموں کے درمیان ایک ٹرافی کے لیے 15 روز تک میدانوں میں جنگ جاری رہے گی۔

گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز ہفتہ 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کریں گے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ بدھ 19 اگست کو کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

شائقینِ ہاکی اس سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں