ہاکی ورلڈ کپ گروپ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
ہاکی ورلڈ کپ گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بیلجیم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا شامل ہیں۔
گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے۔
گروپ ڈی میں پاکستان کو انگلینڈ، بھارت اور ویلز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان نے 8 سال کے طویل انتظار کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان نے کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول اسکور کیا تھا جبکہ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


