لاہور : ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیدرلینڈز سے روانہ ہوگئی۔
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہوگا، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف کو 2کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ادا کردیا۔
پی ایچ ایف انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھ کر کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کے سفر،رہائش، طعام، مقامی ٹرانسپورٹ اور کھیل کے سامان کی منتقلی کے انتظامات مکمل ہیں۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ضروری مالی و انتظامی امور روانگی سے قبل شفاف انداز میں طے کر لیے گئے، ٹیم بلا جھجھک عالمی اسٹیج پر ملک و قوم کی نمائندگی کرسکے گی۔


